تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا اسکریننگ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے ائیرلائنز اور ائیرپورٹ مینجرز کو نئی ہدایات جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کو رونا وائر س کی روک تھام کے لئے سول ایوی ایشن نے مزید اقدامات سخت کر دیئے اور نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی، نئی ٹریول ایڈ وائزری پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کرونا اسکریننگ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے ائیرلائنز اور ائیرپورٹ مینجرز کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں ، عمل درآمد آج سے ہی شروع ہوگا، نئی ہدایات میں کہا گیا ائیرپورٹ حدودمیں داخل ہوتےوقت مسافروں کی اسکریننگ کی جائےگی اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کی چیک ان سے قبل بھی مکمل طبی جانچ ہو گی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق بورڈنگ کارڈ کے اجرہ سے قبل بھی مسافروں کی جدید خود کار تھر مل اسکینر سے اسکریننگ کی جارہی ہے، مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانے کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔

سی اےاے نے کہا بورڈنگ سے قبل فائنل ڈیسک پر مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال اور ٹریولنگ ہسٹری سے متعلق پوچھا جائے گا، مشتبہ مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی جہاز میں سوار ہوگا۔

نئی ٹریول ایڈ وائزری کے مطابق مسافروں سے 96گھنٹے قبل تک کا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی طلب کیا جانا زیر غور ہے،تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ائیر پورٹس پر اضافی عملے کی تعیناتی پر رضا مندی کا اظہار کر چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں