کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نئے سفری ہدایت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی کیٹیگری ممالک کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، کیٹیگری سی میں مزید 15 ممالک کے اضافے کے ساتھ تعداد 38 کردی گئی ہے۔
سی کیٹیگری کے علاوہ ممالک سے آنے والوں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری!
واضح رہے کہ پاکستان آمد پر سفری پابندیوں کے حامل ممالک کی نظرثانی شدہ نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب بیرون ملک سے کراچی آنے ولے مسافروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 7 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن سے 24 مسافر جدہ سے کراچی آئے تھے، مسافروں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔