اشتہار

کراچی میں طیارے پھرلیزرلائٹ کی زد پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طیاروں کو لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جس سے جہازوں کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہوگئے‘ گزشتہ سال بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک سے رات کے اوقات میں آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

بوئنگ 777کے کپتان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ نارتھ سے آنیوالی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے اپروچ کرنے کے لیے طیارہ 10مائل پر آتا ہے تو انھیں لیزر لائٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ جہاز اور مسافروں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق زیادہ تر واقعات سپر ہائی وے سے رن وے 25پر لینڈنگ کے وقت پیش آرہے ہیں۔سول ایوی ایشن کے مطابق سپر ہائی وے پرواقع ریسٹورنٹس پر لیزر لائٹ لگائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے طیاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

 سول ایوی ایشن نے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا*

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو لیزر لائٹوں کے خلاف آپریشن کیلئے متعدد خط لکھے ہیں تاہم اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ماہرین ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جہازوں پر لیزر لائٹ کا پڑنا انتہائی خطرناک ہے‘ اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر ہی کےمہینے میں طیاروں پر لیز لائٹ مارنے کا معاملے پر سول ایوی ایشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس کو خط لکھا تھا اور پولیس نے ائیر پورٹ کے قریبی علاقوں سے طیاروں پر لیز لائٹ مارنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل تھی۔

حکام کے مطابق ایوی ایش قوانین کے مطابق طیارے پر لیزر مارنا یا پرواز میں کسی قسم کا خلل ڈالنا سنگین جرم ہے، پولیس ان واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں