ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹیکسی ڈرائیور نے شادی سے انکار پر گرل فرینڈ کو سرعام قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں درندہ صفت آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی شادی سے انکار کرنے پر گرل فرینڈ کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ریحان احمد نے بنگلور کے علاقے جیان نگر کے شالنی گراؤنڈ میں 42 سالہ فریدہ خاتون کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کیا۔

ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد تھانے پہنچ کر گرفتاری دی اور اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ خاتون دوبیٹیوں کی ماں تھی جن کی عمریں 21 اور 16 سال تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق کولکتہ سے تھاجو گزشتہ 4 سالوں سے ایک اسپا میں کام کررہی تھی، 2022 میں بنگلورو میں فریدہ کی ملاقات ریحان سے ہوئی جس کے بعد دونوں میں تعلق قائم ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ گزشتہ ماہ 28 مارچ کو خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ ریحان کی سالگرہ منانے بنگلورو آئی تھی جہاں پارٹی کے بعد ریحان فریدہ کو  شاپنگ اور لنچ پر  لے گیا، اسی دوران ریحان نے مارکیٹ سے چاقو خریدا اور واپس جاکر خاتون کو پروپوز کیا، خاتون کے انکار پر ریحان نے سب کے سامنے  15 مرتبہ چھرا گھونپ کر خاتون کا قتل کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں