بھارت میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے دو سر اور تین آنکھیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے گاؤں وجے پور میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی جس کے دو سر اور تین آنکھیں ہیں، بچھڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وجے پور کے رہائشیوں سمیت دو دراز سے لوگ اس بچھڑے کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچھڑا صحت مند ہیں اور مزے سے آرام کررہا ہے، صارفین کی جانب سے بچھڑے کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے دو سر، دو منہ، دو کان اور چار آنکھیں تھیں۔
ویٹرنری ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ کوئی معجزہ نہیں ہے، رحم میں جنین کی نشونما کے دوران خلیات بہت سارے حصوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں اور اس عمل کے دوران بعض اوقات خلیوں کی اضافی نشونما ہوتی ہے اس لیے دو سر بنتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھارت کے گاؤں پاراسالائی میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے دو سر، چار آنکھیں، دو منہ اور دو کان تھے۔