جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

رات کی تاریکی میں اچانک سمندر پر نیلی روشنی نمودار

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: سین ڈیگو کے ساحل پر رات کے پہر انتہائی خوبصورت اور دلکش قدرتی منظر دیکھا گیا جس نے لہروں کو رنگین بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے ساحل پر گزشتہ شب دلکش اور قدرتی منظر نمودار ہوا جسے دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے، رات کی تاریکی میں اچانک سمندر حیران کن طور پر روشن ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شب کے درمیانی حصے میں گہرے اور شفاف پانی پر نیلے رنگ کی چمک اور روشنی دور دور تک واضح طور پر نظر آئی جس کی وجہ سے منظر انتہائی دلکش ہوگیا۔اتفاق سے ساحل پر پہنچے ہوئے فوٹو گرافر نے اس تمام قدرتی منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جس کو دیکھنے والے واقعی سحر میں گرفتار ہوگئے۔

ماہرین کے مطابق سمندر میں بننے والی یہ روشنی قدرتی عمل سے پیدا ہونے والے بائیولیومن کا نتیجہ ہے جسے دیکھنے کے لیے کہی دہائیاں درکار ہوتی ہیں۔

کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں واقع سین ڈیگو کے ساحل پر آنے والی لہروں پر نیلے رنگ کی روشنی جن لوگوں نے دیکھی وہ ماہرین کی رائے کے بعد اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھنے لگے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں