تازہ ترین

99 سالہ خاتون نے دنیا کی بزرگ ترین فلائٹ انسٹرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا

واشنگٹن : امریکا کی عمر رسیدہ خاتون نے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطاطق امریکی ریاست کیلیفیورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون نے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

99 سالہ روبینہ آستی نے دو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں، پہلا ریکارڈ دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا، اور دوسرا ہوا اڑتے ہوئے جہاز اڑانے کی تربیت دینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روبینہ آستی نے اتوار کے روز نیکسٹجین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی۔


روبینہ آستی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انہیں لوگوں کو زمین سے اڑنے کا تجربہ کروانا بہت اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں کہ برزگ شہری اب بھی قابل قدر حصہ شامل کرنے کے قابل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دنیا کے بزرگ ترین فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا اعزاز امریکی ریاست لووا کے شہری کے پاس تھا جنہوں نے 98 برس کی عمر میں آخری تربیتی پرواز اڑائی تھی، جسے اب روبینہ آستی نے 99 سالہ فلائٹ انسٹرکٹر کی حیثیت سے توڑ دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -