اشتہار

برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسر کا برطانوی شہریوں کواردو سیکھنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی یونیورسٹی کیمبرج کی پروفیسرنے برطانوی شہریوں کواردو سیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے، پروفیسروینڈی کا کہنا ہے کہ ہم آہنگی کے لئے مقامی افراد اردو سیکھیں۔

برطانوی پروفیسر نے مشورہ دیا ہے کہ برطانوی شہری سماجی رابطے بڑھانے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے اردو سمیت دیگر تارکینِ وطن کی زبانیں سیکھنے کی کوشش کریں۔

کیمبرج یونیورسٹی کی پروفیسروینڈی بینٹ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کو مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والوں سے تعلق بڑھانے کے لئے اردو سمیت دیگرتارکین وطن کی زبانیں سیکھنا چاہئیں، تارکین وطن کو برطانوی معاشرے میں مکمل طور پر گھلنے ملنے کے لئے انگریزی سیکھنا چاہئیے۔

- Advertisement -

پروفیسروینڈی کے مطابق ان علاقوں میں جہاں انگریزی کے ساتھ دوسری زبانیں بولنے والے بڑٰی تعداد میں آباد ہیں وہاں اردو اور دیگرزبانیں سیکھنے سے قربت کا احساس ہوگا اور ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

پروفیسر وینڈی آئیرز بینٹ کیمرِج یونیورسٹی میں لِسانیات کی استاد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں