تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چھوٹی آنت کی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے کیمرہ کیپسول کھلایا جائے گا

لندن: سائنس کی روز افزوں ترقیات کے پیش نظر یہ کہا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی بیماری اس کی پہنچ سے باہر نہیں رہے گی اب چھوٹی آنت کی بیماری کا پتہ چلانے کے لیے کیمرہ کیپسول کھلایا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک عرصے تک کئی جان لیوا اور مہلک سمجھی جانے والی بیماریوں پر اب قابو پالیا گیا ہے لیکن ہماری چھوٹی آنت میں اب بھی بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں جو ابھی تک سائنس کی گرفت میں نہیں آسکی ہیں۔

انڈوسکوپی سے بھی صرف بڑی آنت یا معدے تک ہی پہنچا جاسکتا ہے، اب تک چھوٹی آنت کی بیماریوں کی شناخت مشکل رہی ہے لیکن اب ایک کیمرے کے وجود میں آنے سے یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ چھوٹی آنت میں پیدا ہونے والی اور پلنے والی بیماریوں کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوگا۔

سائنسدانوں نے وائرلیس تکنیک کے استعمال کے ساتھ ایک دوا یا کیپسول تیار کیا ہے، اس کیپسول میں ایک چھوٹا سا کیمرہ نصب ہے جو معدے کی چھوٹی آنت کا حال بیان کرے گا، یہ مائیکرو کیمرہ تصاویر اور ویڈیو دونوں بنا سکتا ہے۔

اس کیمرے سے ایک سفید روشنی نکلتی ہے جو آنتوں کی بافت پر پڑتی ہے اور اس کے ذریعے چھوٹی آنت کے اندرون کو باہر کیمرے میں لگے اسکرین پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ دوا پیٹ میں اصل حالت میں موجود رہے گی، جس کیپسول میں یہ کیمرہ فٹ ہوگا اسے ایسی چیز سے تیار کیا گیا ہے جو کھانا ہضم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکل میں نہیں لگے گی، جانچ کے وقت مریض کے پیٹ پر ایک بیلٹ باندھی جائے گی جس میں ریڈیو سینسر اور ڈیٹا ریکارڈ نصب ہوگا۔

مریض کے کیپسول کھانے کے بعد اسکرین پر ہر سیکنڈ دو تصاویر آتی رہیں گی اور اگر اس میں ویڈیو آپشن کو آن کردیا جائے تو وہاں کی لائیو فیڈ دیکھی جاسکتی ہے، یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کیپسول جیسے اس کیمرے سے چھوٹی آنت میں کینسر کی موجودگی کا پتہ چل سکے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -