‘میرا آؤٹ ہونا بدقسمتی تھا، یہاں کے حساب سےکھیلنا سیکھ رہا ہوں’

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے کہا ہے کہ میرا آؤٹ ہونا بدقسمتی تھا برصغیرِ کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا سیکھ رہا ہوں۔
لاہور ٹیسٹ میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر کیمرون گرین نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ 100کےقریب آؤٹ ہوناکوئی نہیں چاہتا بدقسمتی مزید نہ کھیل سکا ٹیسٹ میں 100کی اپنی اہمیت ہوتی ہے اگر سنچری کریں توہمیشہ یادرہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برصغیرِ کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا سیکھ رہا ہوں یہاں وکٹ پر ٹھہرنا پڑتا ہے لوباؤنس ملتا ہے امید ہےگیند مزید پرانا ہونے پر سوئنگ ملے گی۔
𝗦𝗶𝗺𝗽𝗹𝘆 𝘀𝗲𝗻𝘀𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹. The 19-year-old had quite an outing. #BoysReadyHain l #PAKvAUS I @iNaseemShah pic.twitter.com/ohLJZlJ4aA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2022
نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کیمرون گرین نے کہا کہ نسیم شاہ نے اچھی بولنگ کی پرانے گیند کا اچھا استعمال کیا جتنا پرانا گیند ہوگا اتنی زیادہ سوئنگ ملنے کا امکان ہے۔
لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 301 رنز درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
عثمان خواجہ 91 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے چار چار وکٹیں حاصل کی جب کہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔