ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

مریم نواز کیخلاف مہم چلانے والا پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کے خلاف مہم چلانے والا ملزم پکڑا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رہنماؤں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور یو اے ای صدر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال ملک کو گرفتار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے حکومت کی درخواست پر معاملے کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ مریم نواز کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) صدر کے ساتھ تصاویر کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے۔

مختلف ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور سمیت ملک بھر کے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ انکوائری کرے گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔

آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ منہ اور کھر کی بیماری جانور ہی نہیں بلکہ انسانوں کو بھی ہوتی ہے، ہم نہ صرف جانوروں بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کی بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈولتی معیشت اب سنبھلنے لگی ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے چھہتر سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، شہباز حکومت میں اچھی خبریں آنے لگی ہیں، عوام کو پنجاب حکومت کے منصوبوں کا ثمر ملنا شروع ہوگیا، جو کچھ ہو سکا پنجاب کے عوام کیلیے کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں