منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کیا کھانے پینے کی اشیا سے کرونا منتقل ہوسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ کھانے کے ذریعے کرونا وائرس منتقل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کھانے پینے کی اشیا اور نظام ہضم کے ذریعے کرونا وائرس کی منتقلی کا کوئی بھی کیس ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کھانے پینے کے برتنوں کے سلسلے میں انتہائی احتیاط ضروری ہے، ممکن ہے کہ برتن وائرس سے آلودہ ہوگئے ہوں، اس حوالے سے احتیاط کی جائے، وائرس زدہ چیز کو چھونے کے بعد آنکھ یا ناک کو چھونے سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس کی مزید لہریں آئیں گی، زمینی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ نئی لہریں پہلی لہر جیسی طاقتور نہیں ہوں گی۔

ترجمان وزارت صحت سے سوال کیا گیا کہ حالیہ ایام کے دوران کرونا سے متاثرین کی تعداد میں کمی کا اہم سبب کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سب لوگ تمام حفاظتی تدابیر اختیار کررہے ہیں اور معمول کی زندگی گزارنے کے سلسلے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں