تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا صدر ٹرمپ کے سائنسی تجربات کرونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں؟

واشنگٹن : امریکی صدر نے اپنے ڈاکٹر نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سائنسی تجربے پر بھروسہ ہے اور اسی لیے میں گزشتہ دو ہفتے سے کرونا کے خلاف ہائیڈروکسی کلوروکلین استعمال کررہا ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جس کی وجہ ان کا اپنے مخالفین کے خلاف جارحانہ رویہ اور احمقانہ حرکتیں و دعوے ہیں جو وہ اکثر مواقعوں پر کرتے رہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو یہ اعلان کرنے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف گزشتہ دو ہفتے سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہائیڈروکسی کلوروکلین استعمال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین صحت نے کوویڈ 19 کے خلاف اس دوا کو استعمال کرنے سے خبردار کیا تھا تاہم صدر ٹرمپ یہی دوا استعمال کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں کہا تھا کہ ہمیں جراثیم کش ادویات کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے جسم میں داخل کرنے سے متعلق سوچنا چاہیے تاہم اگلے ہی روز انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ طنزیہ گفتگو کرتے رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سائنسی تجربے پر عمل کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی ہدایات کے باوجود ماسک نہیں پہنتے لیکن وائٹ ہاوس کے دو اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے ٹرمپ سمیت تمام اہلکاروں کو ماسک پہنے کی سختی سے ہدایات کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -