تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا ویکسین پاسپورٹ کرونا ٹیسٹ کا متبادل ہوسکتا ہے؟

دبئی : اماراتی ریاست دبئی کے ایئرپورٹ چیف نے ویکسین پاسپورٹ کو ٹریول کوریڈورز کی دوبارہ بحالی کا طویل مدتی حل قرار دے دیا۔

متحدہ عرب امارات ریاست دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف پال گریفتھس نے ان خیالات کا اظہار امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ کی مدد سے مسافر بغیر کسی پریشانی کے سفر کرسکیں گے۔

پال گریفتھس نے کہا کہ اس ڈیجیٹل سسٹم کے بعد کرونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ ڈیجیٹل نظام زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔

ایئرپورٹ چیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک برس سے سفری پابندیوں کے باعث چار ارب مسافر فضائی سفر کرنے کےلیے بے چین ہیں، اسی لیے نقل و حمل کےلیے ویکسین پاسپورٹ ہی واحد راستہ ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے مابین حال ہی میں سفری راہداری کا معاہدہ طے ہوا تھا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر کی منظوری دی جاسکے۔

ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ کیا ہے؟

ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ایسا سرٹیفیکٹ ہے جسے دکھانے کے بعد مسافروں کو بغیر کرونا ٹیسٹ کے سفر کی اجازت ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ان افراد کو دیا جائے گا، جن مسافروں کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہوگی، وہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہوں گے اور سفر سے 72 گھنٹوں قبل کیا گیا کرونا ٹیسٹ منفی آئے گا۔

ان مراحل کو پورا کرنے والے افراد کو ویکسین پاسپورٹ دیا جائے گا، انہیں ایئرپورٹ پہنچنے پر نہ ہی قریطینہ ہونا پڑے گا اور ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تاحال یورپی یونین کے سات ممالک (جرمنی، ڈنمارک، یونان، بلغاریہ، کروشیا، چیک ری پبلک، پولینڈ) میں ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ کا نفاذ ہوگیا ہے جب کہ باقی 27 یورپی یونین ممالک میں یکم جولائی سے ویکسین پاسپورٹ نافذ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -