تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کینیڈا میں ایک اور اسکول سے 751 قبریں دریافت

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے سسکاچیوان میں پرانے اسکول کی سائٹ سے 751 نامعلوم قبریں دریافت کی گئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی ریاست سسکاچیوان کے شہرریجینا سے تقریباً 140 کلومیٹر دورایک سابق بورڈنگ اسکول میں قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں قبائلی بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ جگہ رومن کیتھولک چرچ کے زیر انتظام تھی، تمام قبریں بچوں کی ہیں یا بالغ افراد کی ہیں اس بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

قبریں دریافت کیے جانے والے مقام کو کرائم سین قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ 19 اور20 ویں صدی کے دوران کینیڈا میں حکومت اورمذہبی حکام کے ذریعے چلائے جانے والے بورڈنگ اسکول میں قدیم مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کووالدین سے زبردستی علیحدہ رکھ کر نئی زبان اور جدید ثقافت اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا : اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تہہ تک جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبربرآمد ہوئی تھی جس میں سے 215 بچوں کی باقیات نکالی گئی تھیں۔ یہ اسکول 1978 میں بند ہوگیا تھا اور برآمد ہونے والی باقیات برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس کے طلبا کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -