تازہ ترین

کینیڈین وزیراعظم غزہ کے اسپتال میں اموات سے خوفزدہ

اونٹاریو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں اسپتال پر حملے کو خوفناک ، غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرےخیالات ان لوگوں کیساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی اسپتال پر بمباری کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی جارہی ہے ،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک ، غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ غزہ کےالعہلی عرب اسپتال میں جان کے ضیاع سے خوفزدہ ہوں، میرے خیالات ان لوگوں کیساتھ ہیں جنہوں نےاپنےپیاروں کوکھودیا۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہےکہ بےگناہ شہریوں کوتحفظ فراہم کیاجائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے، ہمیں مل کراس بات کاتعین کرناچاہیےکہ کیاہوا،احتساب ہوناچاہیے۔

خیال رہے غزہ کے العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی، خوفناک بمباری میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بمباری میں مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوئے۔

اسپتال میں سینکڑوں زخمی اوربیمارموجود تھے اور بڑی تعداد میں بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی، بمباری سے اسپتال مکمل تباہ ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -