اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا، 28 اپریل کو نئے انتخابات ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کیلئے گورنر جنرل سے باضابطہ ملاقات بھی کی ہے، وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ 28 اپریل کو کینیڈا میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔
مارک کارنی نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے، ٹرمپ سے نمٹنے کیلئے کینیڈا کے لوگوں سے مضبوط مینڈیٹ مانگ رہا ہوں۔
کیا کینیڈا امریکی ریاست بنے گا؟ نئے وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی اہم اعلان
انھوں نے کہا کہ نئی کینیڈین معیشت کی تعمیر کیلئے ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے، ٹرمپ کے غیرمنصفانہ تجارتی اقدامات اور ہماری خودمختاری کو خطرات لاحق ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جواب ایک مضبوط معیشت اور زیادہ محفوظ کینیڈا کی تعمیرکیلئے ہونا چاہیے۔
جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد مارک کارنی کو لبرل پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا تھا، مارک کارنی نے 14 مارچ کو نئی کابینہ کے ساتھ بطور وزیراعظم حلف اٹھایا تھا۔
مارک کارنی کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے