اشتہار

ارشد شریف کی یاد میں آج لندن میں شمعیں روشن کی جائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز کینیا میں پولیس گولی سے شہید پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی یاد میں آج لندن میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی کینیا میں پولیس گولی سے شہادت پر ان کی یاد میں اوور سیز پاکستانیز کی اپیل آج لندن میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی اپیل پر کینیا کے سفارتخانے کے باہر شمعیں روشن کی جائیں گی اور شام ساڑھے 6 بجے ان کیلیے دعا کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے اوور سیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف گزشتہ روز پولیس کی گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے، کینیا پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔

امریکا نے بھی سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ارشد شریف کا جسد خاکی نیروبی سے غیر ملکی فلائٹ کے ذریعے براستہ دوحہ پاکستان روانہ کردیا گیا ہے جو رات ایک بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں