فرانس میں کینز فلم فیسٹیول 2016 کے ریڈ کارپٹ پر ایشوریا رائے بچن اپنے انوکھے اسٹائل سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
فرانس میں کینز فلم فیسٹیول 2016 اپنی رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ چوتھے دن فیسٹیول میں فلم ’امریکن ہنی‘ کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر ڈانس بھی کیا۔
#Redcarpet American Honey by Andrea Arnold #Cannes2016 #Competition pic.twitter.com/oTIeDUx9VF
— Festival de Cannes (@Festival_Cannes) May 15, 2016
ٹوئیلائٹ سیریز کی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ نے بھی ان کے ڈانس میں شمولیت اختیار کی۔
Kristen Stewart joins dance party for #AmericanHoney #Cannes2016 @thecampaignbook pic.twitter.com/Z3kmZHhSC4
— Chris Gardner (@chrissgardner) May 15, 2016
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی پرپل لپ اسٹک نے میڈیا اور ناظرین کی ساری توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔
ایشوریا رائے پچھلے 13 سال سے کینز کے فلمی میلے میں شرکت کر رہی ہیں اور ہر بار ان کا لباس تنقید کی زد میں رہا۔
پچھلے 2 سال سے ان کے لباس کے انتخاب میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم اس سال ان کے لباس کو بہت پذایرائی مل رہی ہے۔
فیسٹیول کے چوتھے روز ان کی جامنی لپ اسٹک نہ صرف منفرد تھی بلکہ اسے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ جولیا رابرٹس اپنی فلم کی نمائش کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر ننگے پاؤں شریک ہو کر سب کو حیران کر چکی ہیں۔
فیسٹیول میں اداکارہ سونم کپور نے بھی شرکت کی۔
کینز فلم فیسٹول 22 مئی تک جاری رہے گا جس میں 50 سے زائد فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گی۔