اشتہار

صفر پر آؤٹ، ’ہر میچ میں سنچری نہیں بنا سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹر حیدر علی نے ڈربی شائر کے ساتھ اپنے وائٹلٹی بلاسٹ ڈیبیو میں مایوس کن آغاز پر کہا ہے کہ وہ ہر میچ میں سنچری یا ففٹی نہیں بنا سکتے۔

لنکا شائر کے خلاف اپنے پہلے وائٹلٹی بلاسٹ میچ میں حیدرعلی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈربی شائر کے ساتھ یہ میرا پہلا کاؤنٹی سیزن ہے کوچنگ اسٹاف اور ساتھی کھلاڑی میری مکمل حمایت کر رہے ہیں ہر بار جب آپ میدان میں بیٹنگ کے لیے اترتے ہیں تو سنچری یا ففٹی اسکور کرنا ممکن نہیں یہ کھیل کا حصہ ہے لیکن میں جو کر سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں۔ میں باقی سیزن کا انتظار کر رہا ہوں۔

اپنے وائٹلٹی بلاسٹ ڈیبیو میں ابتدائی دھچکے کے باوجود، حیدر علی نے T20 بلاسٹ میں شرکت کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کو بیلنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں تجربہ کار اور زبردست کھلاڑی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ گیمز بہت بیلنس ہیں اور کچھ تجربہ کار اور دلچسپ کھلاڑی اس میں حصہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ، یہ میچز ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جاتے ہیں اس لیے واقعی میں ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں