تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد: کیپیٹل پولیس نے شہرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

ترجمان کیپٹل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپیٹل پولیس نے شہرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے،جس کے باعث ریڈزون سمیت شہر کےداخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھادی گئی ہے۔

ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق شہری دوران سفراپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور ریڈ زون سمیت دیگر جگہوں پرکی جانے والی چیکنگ میں تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حملے کا خطرہ؛ امریکی سفارتخانے کے اسٹاف کیلیے سکیورٹی الرٹ جاری

بیان میں کہا گیا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق 15 پر اطلاع دیں ، کیپٹل پولیس شہر میں امن وامان کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔

اس واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس نے شہر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے، حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کو فوری طور پر پولیس کے ساتھ رجسٹر کروائیں۔

Comments

- Advertisement -