ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آئندہ بجٹ میں کیپیٹل گینز ٹیکس میں کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک مارکیٹ اور حصص میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیپیٹل گینز ٹیکس میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

اسٹاک مارکیٹ ممبران کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ حاصل ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کے لیے شرح نمو کے ہدف میں کمی کا امکان

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کے اندراج کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ٹیکس مراعات دیے جانے کا امکان ہے۔ اس میں سر فہرست کیپیٹل گینز ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد تک کمی شامل ہے۔

اس کے علاوہ بونس شیئرز اور بروکریج ہاوسسز پر ٹیکس میں کمی بھی زیر غور ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں