بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کیپٹل ہل حملہ کیس، سابق فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکی میڈیا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی کانگریس پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپٹل ہل حملے میں کئی سابق فوجی بھی ملوث ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور کانگریس پر حملے کے الزام میں مزید 100 افراد کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

چھ جنوری کو حملے میں پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث 300 افراد کے خلاف پہلے ہی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور ان حملہ آوروں کو ایف بی آئی نے تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے تلاش کیا ہے۔

منظم سازش کے ذریعے اشتعال دلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملے میں ملوث کئی سابق فوجیوں پر منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں