جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شہباز شریف نواز شریف کے کہنے پر کنویں میں چھلانگ لگا سکتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ شہباز شریف وہ بھائی ہیں جو نواز شریف کے کہنے پرکنویں میں بھی چھلانگ لگاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے مولانا کی کال پرلبیک کا حکم دے دیا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جگر والے آدمی ہیں بھائی کے لیے کٹ مریں گے، شہباز شریف نواز شریف کی حکمت عملی بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا مولانا کے ساتھ ایک رابطہ جڑا ہوا تھا، مولانا فضل الرحمان کا پیغام آتا تھا اور نواز شریف کا پیغام جاتا تھا، نواز شریف نے اپنا پورا پروگرام لکھ کر حسین نواز کو بھیج دیا ہے، حسین نواز ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے مولانا کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں: مولانا صاحب کی بات میں وزن ہے، دھرنے کو سراہتے ہیں ،نواز شریف

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کو ہلکا نہ لیں وہ ٹائم بم ہیں وقت آنے پر چلیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں مولانا صاحب کی الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا، مولانا صاحب کی بات میں وزن ہے ، ان کے دھرنے کو سراہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کےحقوق کےلئے ہمیں ووٹ کو عزت دینا ہوگی، ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا اب بھی ڈٹا ہوا ہوں، جو قومیں ترقی کرتی ہیں وہ اصولوں سے نہیں ہٹتیں، اللہ کے فضل سے ہمارا سر کوئی نہیں جھکا سکتا، ان ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں