بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آنیوالی ہیں، کیپٹن صفدر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آنیوالی ہیں اور نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے یہ تو فیملی سیکرٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی ، اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں کیا اگلے انتخابات سے قبل واپسی ہوگی؟

جس کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ یہ تو فیملی سیکرٹ ہے کہ نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے ، نواز شریف جب وطن واپس آئیں گے تو چار پانچ لاکھ لوگ لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

- Advertisement -

صحافی نے سوال کیا کہ پچھلی مرتبہ شہباز شریف ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے تھے؟ جس پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ٹینکوں توپوں کے سامنے کون رک سکتا ہے ، اب کی مرتبہ ایسا نہیں ہوگا ترکی کی تاریخ دہرائی جائے گی، انکی خوش قسمتی ہے کہ میں پنڈی سے گرفتار ہوگیا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے آئندہ چند روز میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سینما اسکوپ فلم کے آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی ، کوئی سوئمنگ پول تو کوئی واش روم میں گھرا ہوا ہے۔

صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوال کیا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر کون ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر ایک عام پاکستانی ہے ، وہ پاکستانی جو قائد اعظم کو بتاتا ہے کہ پاکستان کمزور اور دو لخت ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں