لاہور : سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر بہکی بہکی باتیں کرنے لگے، نوازشریف کو قائد اعظم ثانی کہہ ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پھر سعودی عرب چلے جائیں گے1999کا معجزہ پھر ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر جوش خطابت میں ہوش کھو بیٹھے، ایک تقریب سے خطاب کے دوران انتہائی مضحکہ خیز انکشاف کر بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ انیس سو اکیاون میں شہید ہونے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو جدید نائن ایم ایم کی گولی لگی تھی۔
انہوں نے اپنے سسر نواز شریف کو قائد اعظم ثانی کا خطاب بھی دے ڈالا، ان کا کہنا تھا کہا اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو قائد اعظم ثانی بنا کر اتارا ہے۔
جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،پاناما اسی کیخلاف ہے، کیپٹن صفدر
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انیس سو ننانوے میں جب نواز شریف جیل میں تھے تو ایک معجزہ ہوا اور وہ سعودی عرب چلے گئے۔ اب وہ معجزہ پھر ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ کیپٹن صفدر نے جے آئی ٹی ارکان کے لیے بھی کچھ عجیب ہی باتیں کیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔