جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈور میں‌ پھنسنے والا سمندری جانور دیکھ کر‌ شکاری کے ہوش اڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی اور پھر وائرل ہوجاتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ایسی ہی ویڈیو شیئر ہوئی جس میں ایک شخص کو کشتی میں بیٹھ کر فشنگ راڈ کی مدد سے مچھلیاں پکڑتے دکھایا گیا ہے۔

شکار کرنے والے شخص نے جب ڈور پانی میں پھینکی تو اس میں مچھلی پھنسنے کے بجائے مگر مچھ پھنس گیا۔

- Advertisement -

ڈور چونکہ پانی کے اندر تھی اس لیے شکاری کو بھی احساس نہیں ہوا اور وہ یہ سمجھا کہ شاید کوئی بڑی مچھلی اُس کے ہاتھ لگ گئی ہے مگر جب ڈور باہر آئی تو وہ حیران رہ گیا۔

شکاری نے دیکھا کہ ڈور میں مگرمچھ بری طرح سے پھنسا ہوا ہے، بجائے ڈور کو توڑنے کے نوجوان زور آزمائی کرتا رہا جس کے بعد مگر مچھ نے زور لگا کر ڈور توڑی اور پھر چلا گیا۔

پندرہ اکتوبر کو فیس بک پر شیئر ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے جبکہ چند نے شکاری کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہاکہ اُسے مگرمچھ کو تکلیف پہنچانے کے بجائے ڈور توڑ دینی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں