جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

شام، کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک، 25 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیاد: شام میں ترک سرحد کے نزدیکی شہر تل ابیاد میں کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں ترک سرحد کے نزدیکی شہر تل ابیاد میں کار کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، شام کے بارڈر پر گزشتہ ماہ ترک فورسز نے کنٹرول حاصل کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی ہلاک ہوئے، ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں، وزارت دفاع کے ترجمان نے دھماکے کا الزام جنگجوؤں پر عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شام کے شمالی شہر میں کار بم دھماکا، 14 نمازی شہید

ترکی کی سرحد کے قریب واقع عرب آبادی والے قصبوں میں اکثر اسی طرح کے کار بم دھماکوں میں ہجوم کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو ترقی کی حمایت یافتہ فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔

دوسری جانب ترک فوج نے شمال میں واقع قصبے عین عیسیٰ میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس علاقے میں ایک ہفتے میں 9 دھماکے ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ترک فوج اور شام میں کردوں کے علاقے میں آپریشن کرکے بیشتر حصوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے، ترکی نے امریکا سے امن معاہدے کے بعد مذکورہ حصوں میں پیش قدمی روک دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں