جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کو گولیاں مارنے والے کار سوار کا سراغ نہیں مل سکا، کراچی پولیس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں کو گولیاں مارنے والے کار سوار کا سراغ نہیں مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکوؤں کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔

گزشتہ روز پیش آئے واقعے میں ایک کار سوار شہری نے سڑک سے گزرتے ہوئے 2 مبینہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ گولی لگتے ہی ایک ڈاکو زمین پر گرا اور دوسرا بائیک چلاتا رہا۔

فوٹیج کے مطابق کار سوار شہری نے دوسرے مبینہ ڈاکو کو بھی کچھ فاصلے پر جا کر گولی مار دی، جس سے وہ بھی زمین پر گر گیا۔

نارتھ ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کار سوار شہری کا سراغ نہیں مل سکا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو تھے۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے ملنے والے پستول ضبط کر لیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں