جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پٹیالہ: بھارت میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے شہر پٹیالہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر روکے جانے پر کار سوارنے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے چیکنگ کے لیے گاڑی کو روکا تو پہلے ڈرائیور نے گاڑی روک دی پھر اچانک ہی گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندتے ہوئے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار نے چیکنگ سے بچنے کے لیے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت گھسیٹا، گاڑی کا سراغ لگا لیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کار سوار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں