بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش لانے والی کار کس کی ہے؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش لانے والی کار کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ، ندیم ولی نے رینٹ اےکار پر گاڑی دی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کا واقعے میں ساؤتھ پولیس نے کار مالک کوحراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی ندیم ولی کےنام پر رجسٹرڈ ہے، جرم میں استعمال ہونے والی کار کرائے پر دی گئی تھی ، جسے لڑکا اور لڑکی گاڑی بدرکمرشل کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

- Advertisement -

پولیس نے لاش لانے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات حاصل کی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ کار رجسٹریشن کے مطابق ندیم ولی کی رہائش پرانا گولیمار کی تھی۔

ندیم ولی نے رینٹ اےکار پر گاڑی دی ہوئی تھی، رینٹ اے کار کے مالک احمد نے گاڑی کرائے پر دی تھی۔

دوسری جانب کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے میں لڑکی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے تاہم موت کی وجہ سامنے نہ آسکی، پوسٹ مارٹم میں نشے کا اوور ڈوز یا تشدد کے شواہد نہیں ملے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں