تازہ ترین

مزیدار کیریمل پاپ کارن گھر پر تیار کریں

پاپ کارن بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں اور اگر بات ہو کیریمل پاپ کارن کی تو پاپ کارن کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

پاپ کارن کو گھر میں بھی باآسانی بنایا جاسکتا ہے جس کے لیے بازار میں کارن کے پیکٹ دستیاب ہیں جنہیں اوون میں تیار کرنا ہوتا ہے۔

اسی طرح کیریمل پاپ کارن تیار کرنا بھی چنداں مشکل نہیں اور مندرجہ ذیل ترکیب سے آپ باآسانی اسے گھر میں تیار کرسکتے ہیں۔

اجزا

مکھن: 1 کپ

براؤن شوگر: 2 کپ

کارن سیرپ: آدھا کپ

نمک: 1 چائے کا چمچ

بیکنگ سوڈا: آدھا چائے کا چمچ

ونیلا ایکسٹریکٹ: 1 چائے کا چمچ

تیار شدہ پاپ کارن: حسب ضرورت

ترکیب

اوون کو 95 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

ایک بڑے پین کو دھیمی آنچ پر گرم کریں اور مکھن کو اس میں پگھلا لیں۔

براؤن شوگر، پگھلا ہوا مکھن، نمک اور کارن سیرپ پین میں ڈالیں اور 4 منٹ تک وقفے وقفے سے چمچہ چلائیں۔

اب پین کو چولہے سے اتار لیں اور اس میں سوڈا اور ونیلا کی آمیزش کرلیں۔

اس آمیزے کو تیار شدہ پاپ کورن کے اوپر ڈالیں اور پاپ کارن کو مکس کرتے جائیں۔

اب ان پاپ کارن کو ایک ڈش میں پھیلائیں اور پہلے سے گرم کردہ اوون میں بیک کرنے کے لیے رکھ دیں۔ ہر 15 منٹ بعد اوون کھول کر پاپ کارن کو، جو ایک تہہ کی صورت اختیار کر جائیں گے، پلٹ دیں۔

ایک گھنٹے بعد اوون سے نکالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

اس کے بعد چمچے سے انہیں توڑ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرلیں۔

لیجیئے مزیدار کیریمل پاپ کارن تیار ہیں، ٹی وی دیکھتے ہوئے ان سے لطف اندوز ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -