ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔ امریکی، جرمن، چینی اور سوئس ساختہ پندرہ اسٹنٹس کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت مقرر کر دی گئیں ۔
ڈریپ ذرائع کے مطابق پندرہ غیر ملکی کارڈیک سٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کر دی گئی ہیں۔ قیمتوں کی منظوری ڈریپ کی لائف سیونگ میڈیکل ڈیوائسز کی نیشنل پرائس فکسیشن کمیٹی نے دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا آٹھ امریکی ساختہ، تین سوئس ،تین جرمن اور ایک چینی ساختہ کارڈیک سٹنٹ کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت کا تعین کیا گیا ہے ۔
امریکی کمپنیوں کے تیارکردہ کارڈیک سٹنٹ زینس ایکسپیڈیشن کی قیمت 134369 روپے ، زینس پرائم کی قیمت 86771 روپے جبکہ ریزولوٹ اونکس نامی سٹنٹ کی قیمت 124654 روپے طے پائی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ساختہ ریزولوٹ انٹیگریٹی نامی سٹنٹ کی قیمت 58851 روپے، پرومس پریمیئر کی قیمت 75846 ، پرومس ایلیٹ کی 102533 روپے،، بی ایم ایس انٹیگریٹی سٹنٹ کی 24580 روپے جبکہ پرومس ایلیمنٹ پلس نامی سٹنٹ کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت 64844 روپے طے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی کمپنیوں کے تیار کردہ کارڈیک سٹنٹ، اورسرو، کی قیمت 123602 روپے، بائیومیٹرکس الفا کی قیمت 119388 روپے جبکہ سوئس سٹنٹ بائیومیٹرکس فلیکس اورنیوفلیکس کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت 86147 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن کمپنیز کے تیار کردہ کارڈیک سٹنٹ آئی ایس اے آر نیو کی قیمت 85678 روپے، لیمس کی 80529 روپے اوریوکان کی قیمت 58992 روپے طے پائی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کے تیار کردہ ،فائرہاک نامی کارڈیک سٹنٹ کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت 63205 روپے مقرر کی گئی ہے ۔