اشتہار

کے پی نگراں‌ کابینہ کو قبل از وقت ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا تھا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خیبر پختون خوا کی نگران کابینہ کے اجتماعی استعفوں کا پس منظر سامنے آ گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ کے پی نگران کابینہ کے استعفوں کا فیصلہ گزشتہ ماہ ہوا تھا، کے پی نگراں‌ کابینہ کو قبل از وقت ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی نگران وزرا سے چودہ اگست کے بعد استعفے لیے جانے تھے، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو کابینہ میں تبدیلی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو بھی کابینہ میں بڑی تبدیلی پر منا لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا حکم نامہ آنے پر کابینہ سے قبل از وقت استعفے لیے گئے، پیپلز پارٹی، ن لیگ، اے این پی کو نگران کابینہ پر تحفظات تھے، اتحادیوں کو منانے کے لیے نگران وزرا سے استعفے لینے کا فیصلہ کیا گیا، وزرا کو ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی نگران کابینہ کے وزرا پر کرپشن، جانب داری کے الزامات تھے، اور ان کی وجہ سے صوبے میں مسائل جنم لے رہے تھے، بتایا جا رہا ہے کہ کے پی نگران کابینہ کی تشکیل نو سے جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں