اشتہار

یہ ہیں مریم نواز، پہلے تنقید، پھر ملاقاتیں اور آخر میں فیصلے کی تائید

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے پہلے جس پارٹی پر تنقید کی اب اسی پارٹی کے رہنما کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کے نام کی منظوری ہو گئی ہے جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

انوار الحق کاکڑ کا تعلق اسی بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ہے جس پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کھل کر تنقید کرتی رہی ہیں۔ وہ باپ پارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے اس کے جمہوری رویے پر تنقید کے نشتر برساتی رہیں۔

- Advertisement -

پھر اچانک انہوں نے پینترا بدلا اور دو ماہ قبل انوار الحق کاکڑ اور جام کمال سے ملاقات کی تھی۔

نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا گیا

بات یہیں تک نہیں رہی کل تک سخت تنقید کی زد میں پارٹی کے رہنما کو ن لیگ کے صدر اور مریم نواز کے چچا وزیراعظم شہباز شریف نے باپ پارٹی کے ہی انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کے طور پر نامزدگی کی تائید کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں