اشتہار

ننکانہ صاحب واقعے کی انکوائری رپورٹ موصول ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ننکانہ صاحب واقعے کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے بعد ڈی پی او فوری عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو ننکانہ صاحب واقعے کی انکوائری رپورٹ موصول ہوگئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او ننکانہ صاحب کو فوری عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

انکوائری ایڑیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی نےانکوائری کی، جس میں ذمہ داران کیخلاف کارروائی اور ٹرائل جلدمکمل کرنے کیلئےوسائل بروکار لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص وارث علی کو تھانے پر حملہ کر کے باہر نکال کر جان سے مار دیا تھا۔

ننکانہ صاحب میں پیش آئے اس انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ہجوم نے ایک شخص کو مار مار کر ہلاک کر دیا اور بعد ازاں پول سے باندھ کر جلانے کی کوشش کی۔

وارث کو ہجوم میں بچانے کی کوشش بھی کی گئی تھی، لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا، ڈی سی ننکانہ احسن رفیق نے بتایا تھا کہ صبح تھانے میں نفری کم تھی، اور مشتعل ہجوم نے تھانے پر حملہ کر دیا تھا، مشتعل ہجوم لاش کو جلانا چاہ رہا تھا لیکن پولیس نے لاش قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں