اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سندھ کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر میں کل پھر بیٹھک پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر باضابطہ مشاورت کیلئے کل ملاقات پر اتفاق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کے تقرر کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی رعناانصار کی ملاقات ہوئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرےکوسندھ اسمبلی مدت پوری ہونےپرمبارکباددی اور ضروری امورپربات چیت بھی کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ کل دوبارہ ایک اورملاقات کرنے پراتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ اوراپوزیشن لیڈرمیں نگراں حکومت کے قیام پرمشاورت نہیں ہوئی، آج کی ملاقات صرف مدت ختم ہونے پر کی گئی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر کل باضابطہ مشاورت ہوگی ، مرادعلی شاہ حکومت کی طرف سے نام دیں گے اور رعناانصاراپوزیشن سےنام پیش کریں گی، 14اگست کی رات تک متفقہ طور پر نگراں وزیراعلیٰ کا اعلان متوقع ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے اپوزیشن لیڈر کو فون کرکےمشاورت کی دعوت دی تھی۔

اپوزیشن کی جانب سےشعیب صدیقی ،یونس ڈھاگا اورڈاکٹرصفدرعباسی کے نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام تجویز کردیا۔

خیال رہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر صوبائی اسمبلی تحلیل کردی ہے ، نگراں وزیراعلیٰ کےتقررتک مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ سندھ رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں