جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب: حکومتی پارلیمانی کمیٹی کا 2 نامور پر اتفاق ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت کی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دو نامور پر اتفاق کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ اور سینئر بیوروکریٹ احمد نواز سکھیرا کے نام پر اتفاق کرلیا جبکہ پہلے دیے گئے تین ناموں میں سے نصیر خان کو ڈراپ کر دیاگیا۔

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کی ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔ اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی دوپہر دو بجے طلب کر رکھا ہے۔

اس سے قبل پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے خصوصی ملاقات کی جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق اہم امور پر مشاورت ہوئی۔

متعلقہ: ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں، عمران خان

نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ عمران خان کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے پر اتفاق ہوگیا۔

ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بہترین ساکھ اور صلاحیت کی حامل نگراں حکومت ہی ذمہ داری کے لیے موزوں ہے، تحریک انصاف بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں