منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر آج حلف اٹھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے نامزد نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر آج حلف اٹھائیں گے تقریب حلف برداری شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے نامزد نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقرآج حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تقریب میں سابق کابینہ اراکین اور سینئر بیورو کریٹس کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

- Advertisement -

جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عہدے سبکدوش ہوجائیں گے

واضح رہے کہ سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام سندھ حکومت نے پیش کیا تھا اور اپوزیشن لیڈر سے کئی روز کی بیٹھک کے بعد اس نام پر اتفاق ہونے کے بعد گورنر سندھ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

نامزدگی کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صاف وشفاف الیکشن کرنا ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن آئین وقانون کے مطابق ہوں، حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے ہم بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔

نگراں وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ترقیاتی کام معمول کےمطابق جاری رہیں گے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنے دوں گا اور مجھے نہیں لگتا مجھ پر کوئی دباؤ آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں