ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نگراں حکومت کا پیٹرول کی قیمت سے متعلق بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے روپے کے مقابلے میں ڈالر نیچے آئے گا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

نگراں وفاقی وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا میکنزم ہر ماہ کی 15 اور 30 تاریخ کو ریوائز ہوتا ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو دیکھتا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ اگر وسائل استعمال کیے ہوتے تو آج ہمارے پاس اپنی گیس اور تیل ہوتا، ہم 70 فیصد پیٹرول امپورٹ کرتے ہیں، عالمی منڈی سے جتنے کا پیٹرول خریدیں گے آگے اتنے کا ہی دیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے مارجن کے حوالے سے معاہدہ دستخط کیا تھا، اگر ڈالر کنٹرول نہ ہوتا تو پیٹرول کی قیمت پر اس کا اثر پڑتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں