تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

پنجاب کی نگراں حکومت نے رینجرز کو طلب کرلیا

پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے بعد رینجرز کو بھی طلب کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد رینجرز کو بھی طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے پی ٹی آئی کارکنان کو ریلی میں شرکت سے روکنے کیلیے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائد کنٹینرز پکڑ لیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ زمان پارک کے اطراف شاہراہیں بند کرنا چاہتی ہے اس لیے رات گئے کنٹینرز کو پکڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 30 اپریل کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے شیڈول عام انتخابات کے لیے آج انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور سے اپنی زیر قیادت ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کے اس اعلان کے بعد انتطامیہ متحرک ہوئی اور ڈی سی لاہور نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جب کہ رات میں لاہور شہر میں اچانک دفعہ 144 نافذ کر دی۔

پنجاب کی نگراں حکومت اور انتظامیہ کے اس اقدام کے بعد رات گئے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا جس میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے علاوہ اس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Comments