منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک دفعہ پھر دہشتگردوں نے شہریوں کو ٹارگٹ کیا، ہمیں معلوم ہے یہ سب کون کر رہا ہے اور کہاں سے ہو رہا ہے، ان کو ان کے بلوں سے ڈھونڈیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام ادارے مل کر ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کریں گے، دہشتگردوں کے آگے ہم سرنڈر نہیں کریں گے، اچھی طرح جانتے ہیں ان کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں، جو جہاں سے یہ سب کر رہا ہے انہیں ہماری صلاحیتوں کا پتا ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جہاں وہ پلتے ہیں ہم ان کے بلوں میں جائیں گے، دہشتگرد تنظیم کا نیٹ ورک پہلے بلوچستان میں اتنا فعال نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے باہر نکال کر انجام تک پہنچائیں گے، ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشتگردوں کیلیے زیرو ٹالرنس ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کا قلع قماں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مار جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 4 افراد بازیاب ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں