بدھ, اپریل 9, 2025
اشتہار

نگران وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیوا نے ملاقات میں اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیوا سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کیلئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بہت اچھی ملاقات رہی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ استحکام، سب کی شمولیت سے پائیدار ترقی، ریونیو جمع کرنے کو ترجیح دینے اور غریب طبقے کے تحفظ کیلیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کو تعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا سے معاشی تعاون اور استحکام کیلئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں