منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

’تعصب سے بالاتر ہوکر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ تعصب سے بالاتر ہوکر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائسنز آمد ہوئی جہاں انہوں نے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی سیشن میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں لایا گیا ہے، عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں حکومت کا کام الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ میں لمز کا کردار قابل تعریف ہے، نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ہمیں نوجوانوں سے بے شمار توقعات ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے، طالب علمی کا زمانہ آپ کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے، درست فیصلے آپ کی ترقی اور کامیابی کے ضامن ثابت ہوتے ہیں، کوشش ہوگی آپ کے ساتھ نشستیں ہوتی رہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے، وزیراعظم لاہور رنگ روڈ کے جنوبی حصہ اور شاہدرہ فلائی اوور کا جائزہ بھی لیں گے، وہ میو اسپتال لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں