منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی قیادت خورشید شاہ کے نگران وزیراعظم سے متعلق بیان پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کی قیادت خورشید شاہ کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متعلق بیان دینے پر برہم ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت خورشید شاہ کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متعلق بیان دینے پر برہم ہوگئی ساتھ ہی خورشید شاہ سے بیان پر جواب طلب کرلیا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے خورشید شاہ کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی ہے، دوسری جانب خورشید شاہ نے پارٹی قیادت کو اپنے بیان پر وضاحت پیش کر دی۔

- Advertisement -

بہتر ہوتا نگران وزیراعظم کے لیے کسی اور کا انتخاب کرتے، خورشید شاہ

ذرائع کا بتانا ہے کہ معاملے کے پیش نظر پیپلزپارٹی کو ترجمانوں سے بیان جاری کرانا پڑا، خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان پارٹی قیادت سے بغیر اجازت دیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ نگران وزیراعظم سے متعلق خورشید شاہ کا بیان پارٹی پالیسی کے منافی تھا، پی پی قیادت نے رہنماوں کو نگران وزیراعظم سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے خورشید شاہ کو کہا کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ حساس ہے اس لیے غیر ضروری بیانات نہ دیئے جائیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے کہا تھا کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا، ہماری توجہ اس طرف نہیں تھی، بہتر ہوتا کہ ہم نگران وزیراعظم کے لیے کسی اور شخص کا انتخاب کرتے، ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں