ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کا شکریہ اور مبارکباد، نگراں وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کا شکریہ اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نگراں وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن، صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

الیکشن 2024 کے نتائج کیلیے یہاں کلک کریں

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابی عملے، میڈیا اور تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے چند واقعات ہوئے، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ امن، استحکام اور خوشحالی کیلیے ہماری اجتماعی خواہش کو واضح کرتا ہے۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن 100 فیصد شفاف اور پُرامن ہوئے، پولنگ کا عمل بغیر کسی کے وقفے کے جاری رہا، کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جہاں رابطے کا مسئلہ ہوگا متعلقہ پریزائیڈنگ افسر خود آر او کے پاس جا کر فارم 45 دے گا، ای ایم ایس میں فارم 45 اپلوڈ کرنے کے بعد خود آر او کو مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق 2 بجے سے پہلے وقت بڑھانے کا کہا جاتا تو بڑھا سکتے ہیں، گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا کیونکہ آر اوز نے درخواست دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں