ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاکستان کا بدترین اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بدترین اسرائیلی جارحیت کوفوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عالمی برادری غزہ میں جاری پر تشدد حملوں کو روکنے میں کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسپتال کو نشانہ بنانا غیرانسانی فعل ہے، اسپتال اورطبی عملےکاتحفظ عالمی قوانین میں شامل ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان بدترین اسرائیلی جارحیت کوفوری روکنےکامطالبہ کرتاہے، عالمی برادری غزہ میں جاری پر تشدد حملوں کوروکنےمیں کرداراداکرے اور حملوں میں ملوث ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔

نگران وزیراعظم نے بتایا کہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سےملاقات میں بھی مسئلہ فلسطین پرگفتگوکی، ملاقات میں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کو فوری روکنےکامطالبہ کیا ، ملاقات میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کےحل میں کرداراداکرے۔

دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں 500 سے زائد شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسپتال میں زخمیوں، مریضوں اور پناہ گزینوں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے، اسپتالوں،طبی عملےکوعالمی انسانی قانون کےتحت تحفظ حاصل ہے، سویلین آبادی،املاک کونشانہ بناناعالمی قوانین کی خلاف ورزی،جنگی جرم ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کےدل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، عالمی برادری غزہ پراسرائیلی بمباری،محاصرے کےخاتمے کیلئےفوری اقدامات کرے، حالیہ اسرائیلی فضائی حملہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے،غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کی فوری اجازت دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں