پیر, جون 9, 2025
اشتہار

فرنچ اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز نے ٹائٹل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز نے عالمی نمبر ایک اٹلی کے جینک سنر کو ہرا کر فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پیرس میں کھیلے جانےوالے فائنل میں اٹالین کھلاڑی نے ابتدائی دو سیٹ جیت کر میچ پر گرفت مضبوط بنائی لیکن اسپینشن کھلاڑی نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بھرپور کم بیک کیا۔

دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز نے پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے معرکے میں یکے بعد دیگرے تینوں سیٹ جیت کر ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔

دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز نے لگا تار تین سیٹس جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ کارلوس الکاریز کے کیرئیر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

دوسری جانب پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار اپنے نام کرلیا۔

پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے یوئیفا نیشنز کپ کا فائنل ہرا یا، پرتگال اور اسپین نے مقررہ وقت میں دو دو گول کیے تھے۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر : اردن اور ازبکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔

فرانس نے تیسری پوزیشن کے میچ میں میزبان جرمنی کو دو صفر سے شکست دے دی، Kylian Mbappe کی انٹرنیشنل گولز کی ففٹی مکمل ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں