تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کوروناوائرس کیخلاف جنگ ، چین نے مثالی دوستی کا حق ادا کردیا

اسلام آباد :اقوام عالم میں پاک،چین دوستی مثالی ہے ، کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک،چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں قدم قدم پرچین اور پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک،چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے، دنیا کو کورونا کا چیلنج درپیش ہوا تو دونوں شانہ بشانہ آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے ووہان میں پاکستانی طلبا کا خیال رکھا اور کوروناکیخلاف جنگ میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی، چین کی طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے ڈاکٹرز،سرکاری اہلکاروں، شعبہ صحت کےحکام سے ملاقاتیں کیں، چینی ماہرین نے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور کا دورہ کیا۔

این سی اوسی کے مطابق پاک، چین افواج کے مابین ٹیلی کانفرنس بھی منعقد ہوئی، چینی وفد،آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی بھی گیا جبکہ چینی ماہرین نے پنجاب،سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزید کہا قومی ادارہ صحت میں چینی ماہرین کیساتھ اختتامی سیشن منعقد کیا ، جس میں انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ،انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا ، چینی وفد نے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار کیا۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات،اشیا اورادویات فراہم کیں اور فوری طور پر 5لاکھ29 ہزار 924این 95ماسک فراہم کیے جبکہ 33ہزار744حفاظتی لباس اور 10ہزارٹیسٹنگ بھی پاکستان کو دیں۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ چین نے 15لاکھ 58ہزار379 میڈیکل ماسک ، 36وینٹی لیٹرز ،180تھرمومیٹر،100تھرمل اسکینرز ، 10ہزار لیٹر سینیٹائزر، حفاظتی سوٹس کیلئے 1442کلو گرام کپڑا بھی فراہم کیا جبکہ 24 ہزار 900دستانے،59 ہزار376حفاظتی عینکیں بھی چینی امداد کا حصہ تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے گلگت بلتستان میں کورونا سے نمٹنےکیلئے خصوصی مدد کی، خنجراب کے راستے بروقت طبی امداد بھجوائی، امداد میں5 وینٹی لیٹرز،2لاکھ ماسک ،2ہزار این 95ماسک شامل تھے جبکہ گلگت کیلئے 2ہزار ٹیسٹنگ کٹس ،2 ہزار حفاظتی سوٹس بھی دیے، پاک فوج نے بذریعہ ہیلی کاپٹرزطبی سامان گلگت تک پہنچایا۔

این سی اوسی کے مطابق چینی ڈاکٹروں کا وفد آج واپس روانہ ہوجائے گا، چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم 2ہفتے تک پاکستان میں رہی، چین وفد نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے حکام کو تجربات سے آگاہ کیا جبکہ ٹیم نے مختلف شہروں میں طبی ماہرین،حکومتی آفیشلز سے ملاقاتیں کیں۔

Comments

- Advertisement -