ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کرونا وائرس ، پیمرا کی ٹی وی شوز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرونا وائرس کے پیش نظر پیمرا نے ٹی وی شوزسے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں ، جس میں مارننگ، کامیڈی اور دیگرشوز کے شرکاء میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیمرا نےٹی وی شوزسےمتعلق گائیڈلائنزجاری کردیں، جس میں مارننگ،کامیڈی اور دیگر شوز کے شرکاء میں ایک میٹرکا فاصلہ رکھنا لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا تیزی سے پھیلتی بیماری ہے ، ٹی وی شوز میں فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ براہ راست حاضرین سے شوز، چینلز انتظامیہ اور شرکا کیلئے خطرناک ہیں، تمام چینلز آڈینس کے بغیر شوز کریں اور کرونا سے بچاؤ سے متعلق پروگرام نشر کریں۔

- Advertisement -

پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ کرونا سےمتعلق ذمے دارانہ رپورٹنگ یقینی بنائی جائے ،رپورٹنگ میں عوام کی بہتری مد نظررکھی جائے اور  پروگرامز کے زریعے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جائے۔

خیال رہے ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 478 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کروناوائرس سے اب تک تین افرادجاں بحق ہوچکے ،جاں بحق افراد کاتعلق کراچی،ہنگواورمردان سےہے جبکہ سندھ میں3،اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 259 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 83، بلوچستان 81، کے پی میں 23،اسلام آباد میں 10 کیسز سامنے آئے جبکہ گلگت بلتستان میں21، آزاد کشمیر میں کروناوائرس کا ایک مریض زیر علاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں